آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھارت کا ہنگامی بنیادوں پر ویزا دلوانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلی بھارتی حکومتی شخصیات سے رابطہ کرلیا ،ویزا ملتے ہی حفیظ بھارت کے شہر چنئی روانہ ہوجائیں گے، سعید اجمل کو بایو میکنکس ٹیسٹ کے لئے بھیجنے سے قبل انہیں دو میچ کھلائے جائیں گے، اگر فرسٹ کلاس میچ ملتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ انہیں کلب یا ون ڈے میچوں میں کھلا کر چیک کیا جائے گا، چیئرمین شہریار خان ،محمد حفیظ کو بھارت بھیجنے کے سفری دستاویز پاکستان کرکٹ بورڈ ،پی سی بی کے بولنگ ریویو کمیٹی کی مدد سے تیار کررہا ہے، منیجر معین خان

جمعہ 12 دسمبر 2014 07:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء) آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھارت کا ہنگامی بنیادوں پر ویزا دلوانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلی بھارتی حکومتی شخصیات سے رابطہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریا ر خان نے کہا کہ ویزا ملتے ہی حفیظ بھارت کے شہر چنئی روانہ ہوجائیں گے۔ ان کے متبادل کے بارے میں ہم ٹیم انتظامیہ سے پو چھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کو بایو میکنکس ٹیسٹ کے لئے بھیجنے سے قبل انہیں دو میچ کھلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اگر فرسٹ کلاس میچ ملتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ انہیں کلب یا ون ڈے میچوں میں کھلا کر چیک کیا جائے گا۔ اس وقت سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری آئی ہے لیکن مقررہ حد حاصل کر نے کے لئے مزید محنت درکار ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو بھارت بھیجنے کے سفری دستاویز پاکستان کرکٹ بورڈ ،پی سی بی کے بولنگ ریویو کمیٹی کی مدد سے تیار کررہا ہے۔ابھی تک حفیظ پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں اور میرے خیال میں وہ جمعے کو شارجہ میں دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل کھیل کر بھارت جائیں گے۔