الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی اراکین کا مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ، مستعفی ہونے کا مطلب ہم قصور وار ہیں، پی ٹی آئی اور پی پی ہمیں اخلاقیات کا سبق نہ پڑھائیں،اراکین کا موقف

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی ارکان نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، اراکین کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے کا مطلب ہوگا کہ ہم قصور وار ہیں، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ہمیں اخلاقیات کا سبق نہ پڑھائیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ارکان نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ استعفیٰ دینے کا مطلب الزامات کو تسلیم کرنا ہوگا، ہم کسی قسم کی دھاندلی میں ملوث نہیں ہیں۔

صوبائی اراکین نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ہمیں اخلاقیات کا سبق نہ پڑھائیں، پی ٹی آئی کے اعتراضات کی کوئی آئینی حیثیت نہیں جبکہ پیپلزپارٹی ہم سے وحیدہ شاہ کیس کا بدلہ لے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی اراکین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں صرف سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہٹایا جاسکتا ہے، جسے اعتراض ہے وہ سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرے۔