ایبولا کی ویکسین کا تجرباتی مرحلہ روک دیا گیا

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:19

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)ایبولا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری کا جاری تجرباتی مرحلہ روک دیا گیا ہے۔ جنیوا کے یونیورسٹی ہاسپٹل کے مطابق ’کلینکل ٹرائل‘ اپنے طے شدہ وقت سے ایک ہفتے قبل روکنے کا سبب بعض رضاکاروں کی طرف سے جوڑوں میں درد کی شکایت ہے۔

(جاری ہے)

اس ویکسین کی تیاری کے لیے 59 رضاکاروں پر اس دوائی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ہسپتال کے مطابق ان میں سے چار رضاکاروں کی طرف سے ہاتھوں اور پاوٴں کے جوڑوں میں درد کی شکایت کی گئی تھی۔ اس مسئلے کا جائزہ لینے کے بعد 15 رضاکاروں پر کلینکل ٹرائل کی ابتداء اب پانچ جنوری سے ہو گی۔