بھارت: ایک لڑکی کو حراساں کرنے کے بعد نذر آتش کر دیا گیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)بھارت میں ایک انیس سالہ لڑکی کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ شمال مشرقی شہر بنارس میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس اہلکار راہول مشرا نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا ستر فیصد جسم جھلس گیا ہے اور وہ ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی مبینہ طور پر اْن تین نوجوانوں نے کی، جو قبل ازیں اِس لڑکی کو حراساں بھی کر رہے تھے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ایک مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اْس سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔