پاکستان اے نے کینیا کو چوتھا ون ڈے 118 رنز سے ہرا دیا، پابندی کا شکار سعید اجمل ساڑھے تین ماہ بعد اِن ایکشن ہوئے،ساڑھے تین ماہ بعد کھیلا ہوں ، آئندہ اچھی کارکردگی اور خبر کے لیے وہ پْرامید ہوں ، سعید اجمل

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء )پاکستان اے نے کینیا کو سیریز کا چوتھا ون ڈے 118 رنز سے ہرا دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مہمان کینیا کے خلاف پاکستان اے نے 225 رنز کا ہدف دیا جواب میں کینیائی بلے باز ایک سو چھ رنز پر آوٴٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

قومی اے ٹیم کو سیریز میں چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میچ کی خاص بات آئی سی سی پابندی کا شکار سعید اجمل کا اِن ایکشن ہونا تھا جنہوں نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جادو گر اسپنر نے کہا کہ ساڑھے تین ماہ بعد کھیلے آئندہ اچھی کارکردگی اور خبر کے لیے وہ پْرامید ہیں۔ 3

متعلقہ عنوان :