کینیا: پارلیمنٹ میں متنازعہ بل پر بحث، سپیکرز پر کتابوں اور بوتلوں کی بارش

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:23

نیروبی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء )کینیا کی پارلیمنٹ میں انسداد دہشتگردی کے متنازعہ بل پر بحث کے دوران اراکین نے سپیکرز پر کتابیں اور پانی کی بوتلیں برسا دیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں سپیکرز نے انسداد دہشتگردی کے بل کے لیے ووٹنگ کا آغاز کیا تو ایک رکن پارلیمنٹ اپنی سیٹ سے اٹھے اور پانی کی بوتل لے کر سپیکر کی کرسی پر گئے اور سپیکرز پر پانی پھینک دیا۔ اس دوران کئی ممبرز آگے بڑھے اور سپیکرز پر کتابوں اور پلاسٹک کی بوتلیں پھینک دیں۔ اراکین کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری سے شہریوں کی آزادی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :