وفاقی وزیر داخلہ کی مداخلت پر لال مسجد میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے سول سوسائٹی کے چھ گرفتار افراد رہا ، درج ہونے والی ایف آئی منسوخ کردی گئی،پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:09

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی مداخلت پر لال مسجد میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے سول سوسائٹی کے چھ گرفتار افراد کو رہا جبکہ درج ہونے والی ایف آئی منسوخ کردی گئی ،پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی سکس میں واقع لال مسجد کے باہر متنازع بیان کو بنیاد بناکر اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے سول سوسائٹی کے چھ گرفتار افرادوقار کیانی ،اختر عباس ،جبار خان ،شاہ زمان ،نعیم مرزا جن کی قیادت جبران ناصر کررہے تھے انہیں عبدالرحمن معاویہ کی مدعیت میں درج ہونے والی آبپارہ تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 567کے تحت زیر دفعہ 188/341/298/153ت پ لگا کر گرفتارکیا گیا تاہم سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی مداخلت پر نہ صرف فوری رہا کردیا گیا بلکہ ایف آئی آر کو منسوخ بھی کردیا گیا ہے وفاقی وزیر داخلہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ۔

متعلقہ عنوان :