وزیر اعلیٰ سندھ کو 1 ارب 60کروڑ مالیت کا ہیلی کاپٹرخرید نے سے روک دیا گیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے خلاف محمود اختر نقوی نے درخواست دائر کررکھی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی سندھ کے لئے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے مالیت سے ہیلی کاپٹر خریدا جارہا ہے ، جس پر عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے 29 دسمبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :