لاہور، سانحہ کوٹ رادھا کشن کا چالان خصوصی عدالت میں پیش کردی گیا،عدالت میں پیش کئے گئے چالان میں 59افراد کو واقعے کا قصور وار قراردیا گیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)پولیس نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کی تفتیش مکمل کرکے چالان انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا ہے۔عدالت میں پیش کئے گئے چالان میں 59افراد کو واقعے کا قصور وار قراردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں چک نمبر59کے رہائشی بھٹہ مزدور مسیحی جوڑے کو مشتعل افراد نے ایک کوارٹر میں بند کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں بھٹے میں پھینک کر زندہ جلادیا۔سپریم کورٹ نے بھی واقعے کا از خود نوٹس لیا تھاجبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

متعلقہ عنوان :