سانحہ پشاور کیس میں اہم پیش رفت ،دہشت گردوں کے زیر استعمال موبائل سم کی مالکیت حاصل پور کی خاتون کے نام رجسٹرڈ نکلی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:12

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)سانحہ پشاور کیس میں اہم پیش رفت ،دہشت گردوں کے زیر استعمال موبائل سم کی مالکیت حاصل پور کی خاتون کے نام رجسٹرڈ نکلی۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے حاصل پور ہیڈ اسلام کے قریبی علاقہ خیرو دے میں کاروائی کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردوں کے زیر استعمال سم کی مالکن شازیہ بی بی اور تین دیگر نامعلوم افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حاسل پور کی ایک موبائل فرنچائز کے مالک رضوان ارشدکو بھی حراست میں لے لیا ہے اور ان سے بھی تفتیش کی جارہی ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ موبائل سموں کو غیر قانونی طور پر مختلف ناموں سے رجسٹرڈ کر کے اپنی فرنچائز کی سیل بڑھانے اور موبائل کمپنی سے مراعات لینے کی خاطر بھی مختلف کمپنیوں کے گروہ اس کام میں ملوث ہیں ۔تاہم حساس اداروں کی حراست میں لیے جانے والے ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :