مشکل وقت میں تحریک انصاف کو چھوڑنے والے بھگوڑوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے،شیریں مزاری، ہمیں پارٹی میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف نے کرنا ہے،منحرف ارکان

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں تحریک انصاف کو چھوڑنے والے بھگوڑوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ منحرف ارکان کہناہے ہمیں پارٹی میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف نے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہونے پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کو چھوڑنے والوں کے اصل چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں ان بھگوڑوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے مفاد پرست کسی اور پارٹی میں جانے کی کوتیاریاں کریں یا اپنے لیے کوئی کام ڈھونڈیں باغی ارکان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے منحرف رکن گلزار خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف نہیں چھوڑی انہوں نے ہمیں پارٹی سے نکال دیا ہے ہمیں پارٹی میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کرنا ہے ہم اپنے آپ کو اب بھی پارٹی کا حصہ سمجھتے ہیں ذرائع نے بتا یا کہ پی ٹی آئی کے باغی ارکان میں گلزار خان ،سراج محمد خان اور مسرت زیب احمد سمیت دیگر شامل ہیں ان ارکان عمران خان سے مشترکہ دوستوں نے ان کی واپسی کی بات کی تو عمران خان نے لینے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس معاملے مذید بات نہ کی جائے

متعلقہ عنوان :