مضاربہ ومشارکہ کیس،نیب نے مفتی احسان الحق،فیاضی گروپ آف انڈسٹری کے ڈائریکٹرز کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے الزام میں ساڑھے6 ارب روپے کے مضاربہ ومشارکہ کیس میں مفتی احسان الحق،فیاضی گروپ آف انڈسٹری کے ڈائریکٹرز نذیر احمد، محمد اسامہ عباسی اور ابراہیم الشورائم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزموں نے لوگوں کو پرکشش منافع کا لالچ دے کر غیر قانونی مضاربہ اور مشارکہ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا اور وسیع پیمانے پر خورد برد کی نیب مضاربہ ومشارکہ سکینڈل میں 6 ریفرنس دائر کر چکا ہے اور اب تک مفتی احسان الحق، مفتی ابرار الحق، حافظ محمد نواز، معین اسلم، عبیدالله، مفتی شبیر احمد عثمانی، سجاد احمد، آصف جاوید، غلام رسول ایوبی، محمد حسین احمد، حامد نواز، محمدعرفان، بلال خان بنگش، مطیع الرحمن، محمد نعمان قریشی، سید اکشید حسین، محمد عادل بٹ، محمد ثاقب، عمیر احمد اور خان محمد سمیت 26 مجرموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری نے نیب حکام کو ہدایت کی ہے کہ سکینڈل میں ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں اور ان سے لوٹی ہوئی رقم واپس لی جائے تاکہ وہ حقیقی متاثرین تک پہنچائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :