فیصل آباد،پولیس کا 8دسمبر کو ناولٹی پل پر ہونے والے سانحہ کی ویڈیو میں فائرنگ کر نے والے مرکزی ملزمان کوگرفتار کرنے کا اقرار

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)پولیس نے آخر کار8دسمبر کو ناولٹی پل پر ہونے والے سانحہ کی ویڈیو میں فائرنگ کر نے والے مرکزی ملزمان کوگرفتار کرنے کا اقرار کر لیا، ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف کے 8دسمبر کے وقوعہ کا نوٹس لینے کے بعد سی پی اوفیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں ،جن میں سی آئی اے فیصل آباد کی ٹیم بھی شامل تھی جنہوں نے بین الصوبائی سطحوں پر ریڈ کرتے ہوئے ویڈیو میں فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزمان جن میں 1۔

محمد الیاس حیدر عرف طوطی ولد محمد طفیل قوم وٹوسکنہ540گ ب سراواں بعمر24سال تھانہ گڑھ ضلع فیصل آباد 2۔محمد عمران عرف حافظ ولد حاجی محمد شریف بعمر29سال قوم گجر سکنہ مکان نمبر 1604 نزد چوہدری جنرل سٹور ڈاکٹر چوک ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد3 ۔عثمان علی عرف چھینی ولد صابر علی قوم اعوان سکنہ مکان نمبر93Dمدنی چوک سمن آباد بعمر26سال کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے ،مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے والی پولیس ٹیم کو انعامات کیلئے گورنمنٹ آف پنجاب کو سفارش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :