اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل عبادامین مدنی ہنگامی دورے پراسلام آبادپہنچ گئے،صدرممنون حسین سے ملاقات میں سانحہ پشاورکی مذمت ،لواحقین سے افسوس کااظہارکیا،دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا،دہشتگردی کاملک سے مکمل صفایاکریں گے،ممنون حسین

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل عبادامین مدنی ہنگامی دورے پراسلام آبادپہنچ گئے ،صدرممنون حسین سے ملاقات میں سانحہ پشاورکی مذمت ،لواحقین سے افسوس کااظہارکیا۔جمعہ کی شام اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل عبادامین مدنی ہنگامی دورے پراسلام آبادپہنچے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام آبادمیں صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی اورسانحہ پشاورپرمذمت اورشہداء کے لواحقین سے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اوآئی سی سانحہ آئی سی پشاورسانحہ کی مذمت اورپاکستانی قوم سے اظہاریکجہتی کرتی ہے ۔

اس موقع پرصدرممنون حسین نے کہاکہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگااوردہشتگردی کاملک سے مکمل صفایاکریں گے ،عبادامین مدنی وزیراعظم اوردیگرحکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :