پاکستانی اسپنرز سعید اجمل اور محمد حفیظ کا بایو میکنیکس ٹیسٹ ویزہ مسائل کی وجہ سے مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ،۔بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے حکومت کی اجازت کے بغیر دونوں کھلاڑیوں کو ویزہ دلوانے کے لئے کسی قسم کی مدد فراہم کرنے سے انکار کردیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء )بھارت کے شہر چنئی میں پاکستانی اسپنرز سعید اجمل اور محمد حفیظ کا بایو میکنیکس ٹیسٹ ویزہ مسائل کی وجہ سے مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے حکومت کی اجازت کے بغیر دونوں کھلاڑیوں کو ویزہ دلوانے کے لئے کسی قسم کی مدد فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔اور ہری جھنڈی دکھا دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے سعید اجمل اور محمد حفیظ کے ویزوں کے لئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سے بھی مدد مانگی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں آف اسپنرز کے ٹیسٹ چنائی میں کراکر انہیں ورلڈ کپ سے پہلے کلیئر کرانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی سعید اجمل اور محمد حفیظ کے ساتھ ثقلین مشتاق اور ڈاکٹر سہیل سلیم کو بھارت بھیجنا چاہتا ہے۔دو ہفتے پہلے چاروں کے ویزوں کے لئے درخواست دی گئی تھی۔اس حوالے سے پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا کہ وہ ویزے دلوانے میں مدد کرے۔لیکن بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے پی سی بی کو جواب دیا کہ اس بارے میں ہمیں حکومت سے پوچھنا پڑے گا کہ دونوں بھارت میں بایو میکنکس ٹیسٹ دے سکتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے ویزوں کے سلسلے میں مدد فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :