شمالی کوریا نے رواں ہفتے دوسرا میزائل تجربہ کر ڈالا‘ جنوبی کوریا

جمعہ 10 اپریل 2015 05:16

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء) شمالی کوریا نے رواں ہفتے زمین سے مار کرنیوالا دوسرا میزائل تجربہ کر ڈالا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحلی اڈے سے پیلو سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ میزائل تجربات شمالی کوریا کا معمول بن گیا ہے۔