سمندرپارپاکستانیوں کی مشکلات کوجلدازجلددورہ کیاجائے ،صدرالدین، وزارت کے ماتحت اداروں کے نظام کوکمپیوٹرائزڈکرنے کے عمل کوجلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز

جمعہ 10 اپریل 2015 05:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانیزاورترقی انسانی وسائل پیرسیدصدرالدین شاہ الراشدی نے کہاہے کہ سمندرپارپاکستانیوں کی مشکلات کوجلدازجلددورہ کیاجائے ۔انہوں نے وزارت کے ماتحت اداروں کے نظام کوکمپیوٹرائزڈکرنے کے عمل کوجلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پیرسیدصدرالدرین شاہ راشدی وفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانیزاورترقی انسانی وسائل کی سربراہی میں وزارت کے سیکرٹری اوردوسرے اعلیٰ افسران کااجلاس منعقدہوا،جس میں وزارت کے دوماتحت اداروں ،ورکرز،ویلفیئرفنڈزاوربیوروآف ایمگریشن اوراوورسیزایمپلائمنٹ کے نظام کوکمپیوٹرائزڈکرنے کی پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔

متعلقہ حکام نے دونوں منصوبوں کے اوپرمکمل بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وزیرموصوف نے اس عمل کوجلدمکمل کرنے پرزوردیاتاکہ ان اداروں سے مستفیدہونے والے افرادفائدہ اٹھاسکیں اوران کااستحال کاخاتمہ ہو۔اس نظام کے کام کرنے سے کارکنوں کوشادی بیاہ اورفوتگی گرانٹ کی ادائیگی ،علاج معالجہ ،تعلیم وتربیت اورتعلیمی وظائف کاحصول شفاف طریقے سے ہوسکے گا۔اس موقع پرمتعلقہ حکام نے وفاقی وزیرکویقین دلایاکہ یہ عمل اس سال اکتوبرتک شروع کردیاجائیگا۔

اسی طرح سمندرپارپاکستانیوں کوروزگارکے حصول کے سلسلے میں غیرملکی آمدورفت کوآسان بنانے کیلئے بیوروآف ایمگریشن اوراوورسیزایمپلائمنٹ تمام ائیرپورٹ پراورپروٹیکٹرآف ایمیگریشن کے دفاترمیں روزگارکے حصول کیلئے بیرون ملک جانے اورآنے والوں کامکمل ریکارڈرکھے گااورتمام آمدورفت کوکمپیوٹرکے ذریعے شفاف بنایاجائیگا۔جس کی بدولت پاکستان سے بیرون ملک جانے اورآنے والوں کودوران سفرپیش آنے والی مشکلات کی شکایات کاازالہ ممکن ہوسکے گا۔وفاقی وزیرنے ان منصوبوں کوقانونی قوائدوضوابط کومدنظررکھتے ہوئے جلدازجلدمکمل کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ کارکنوں کواندرون وبیرون ملک آنے جانے کے دوران بغیرکسی رکاوٹ کے سہولیات مہیاکی جاسکیں