مصر‘ صحرائے سینا میں نامعلوم افراد کے مارٹر حملے‘ خواتین اور بچون سمیت گیارہ شہری جاں بحق‘ 6 زخمی

جمعہ 10 اپریل 2015 05:16

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء) مصر کے صحرائے سینا میں رہائشی علاقوں پر نامعلوم افراد کے مارٹر حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت گیارہ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اور طبی حکام نے بتایا کہ صحرائے سینا کے علاقہ العارش میں نامعلوم افراد نے دو رہائشی گھروں پر مارٹر گولے پھینکے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :