گزشتہ حکومتوں میں ریلوے کے آپریشنل مقاصد کے لیے جی پی فنڈ سے حاصل کردہ رقم ، موجودہ دور میں جی پی فنڈ اکاوٴنٹ میں واپس کر دی گئی‘ ترجمان ریلوے

جمعہ 10 اپریل 2015 05:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء) گزشتہ حکومتوں میں ریلوے کے آپریشنل مقاصد کے لیے جی پی فنڈ سے حاصل کردہ رقم ، موجودہ دور میں جی پی فنڈ اکاوٴنٹ میں واپس کر دی گئی ہے اور ریٹائرڈ ملازمین کو جی پی فنڈ کے حصول میں دیرینہ مشکلات کا سامنا نہیں۔ریلوے ترجمان کے مطابق اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ موجودہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملازمین کے جی پی فنڈ (56ارب روپے) کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ جی پی فنڈ کی اب تک کٹوتی شدہ رقم صرف5ارب51کروڑ 40لاکھ روپے ہے۔ گزشتہ مالی سال(2013-14) کے دوران ریلوے کے مختلف دفاتر میں ایڈوانس اور فائنل پے منٹ کے 7ہزار سے زائدکیس نمٹائے گئے اور 86کروڑ95لاکھ 36ہزار سے زائد رقوم کی ادائیگی کی گئی۔ جبکہ رواں مالی سال میں اس مد میں 84کروڑ90لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی ہے۔ وزارتِ ریلوے نے گزشتہ کئی برس سے جی پی فنڈ سے ملازمین کو نہ ہونے والی ادائیگیوں کو ترجیحی بنیاد پر ادا کرنے کا طریقہ کار وضع کیا ہوا ہے اور اس سال کے آخر تک موجودہ سال کے دوران تک آنے والی درخواستوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :