سعودی عرب میں ایرانی زائرین کو ہراساں کرنے والے 2 افراد گرفتا ر

جمعہ 10 اپریل 2015 05:16

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء) سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو ایرانی نوجوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اور افریقی امور کے لئے ایرانی نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہادہ نے میڈیا کو بتایا کہ جدہ ایئرپورٹ پر دو ایرانی حج زائرین کو ہراساں کرنے والے افراد کی شناخت ہو گئی ہے اور انہیں گرفتار بھی کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس غیر انسانی فعل کے مرتکب سعودی افراد کے خلاف فوری کارروائی کے منتظر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :