محمد حفیظ نے نئے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیدیا، ٹیسٹ بہت اچھا رہا ہے اور امید ہے کہ ایکشن کلیئر ہو جائے گا، محمد حفیظ

جمعہ 10 اپریل 2015 05:02

چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرر محمد حفیظ نے نئے اؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دے دیا ہے جس کی رپورٹ کچھ دنوں میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ بہت اچھا رہا ہے اور امید ہے کہ ایکشن کلیئر ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہیں تاکہ وہ الیکشن کلیئر ہونے پر دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہوں اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نئے ایکشن کے ساتھ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔