بگ تھری کا ایک اور کارنامہ ،ایشین کرکٹ کونسل یکم جولائی کو ماضی کا قصہ بن جائے گی، تحلیل کرنیکا نوٹیفکیشن جاری، ایشین کرکٹ کونسل کے تمام معاملات براہ راست انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے پاس آجائیں گے، کونسل کا ہیڈ کوارٹر ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہے، تحلیل کے بعد اس کے 17ملازم 30 جون کے بعد اپنی ملازمتوں سے فارغ ہوجائیں گے، ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق سمیت ملازمین کو نوٹس جاری کردیے ہیں، پاکستان کے سلطان رانا اور اقبال سکندر بھی شامل

جمعہ 10 اپریل 2015 05:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء)یکم جولائی سے ایشین کرکٹ کونسل ماضی کا قصہ بن جائے گی، براعظم میں کرکٹ کے مفادات کی نگہبان تنظیم کو تحلیل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری ہوگیا ہے۔ اس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے تمام معاملات براہ راست انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے پاس آجائیں گے۔ بگ تھری کی تشکیل کے بعد اے سی سی کے کردار کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئندہ سال بھارت نے ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کا ہیڈ کوارٹر ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہے۔

(جاری ہے)

ایشین کرکٹ کونسل کی تحلیل کے بعد اس کے 17ملازم 30 جون کے بعد اپنی ملازمتوں سے فارغ ہوجائیں گے۔ اس بارے میں ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق سمیت ملازمین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ ان میں پاکستان کے سلطان رانا اور اقبال سکندر بھی شامل ہیں۔

ایشیا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پاکستان کے ایئر مارشل نورخان کی کوششوں سے 1983میں اے سی سی قائم کی گئی اس کے اراکین کی تعداد25ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ، ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ اور اے سی سی ٹرافی سمیت کئی ٹورنامنٹ کراتی ہے۔ گذشتہ سال اے سی سی نے14ٹورنامنٹ کرائے۔ ایشین کرکٹ کونسل ایشیائی ملکوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کرتی تھی

متعلقہ عنوان :