میرے بھائی کا کسی قسم کا بھی کوئی تعلق ماڈل ایان علی کے ساتھ ثابت ہوا تو سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دونگا، رحمان ملک

جمعہ 10 اپریل 2015 05:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر میرے بھائی کا کسی قسم کا بھی کوئی تعلق ماڈل ایان علی کے ساتھ ثابت ہوا تو میں سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دونگا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سعودی عرب یمن کا معاملہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے یا پھر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسلامی ممالک میں وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں میں اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکمت عملی اور خارجہ پالیسی جوسابق صدر زرداری کے دور حکومت میں اختیار کی گئی تھی اس کو موجودہ حکومت نے بھی اپنایا ہے انہوں نے نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ پارلیمنٹ میں ایک دوسرے سے جھگڑا کرنے کی بجائے سعودی عرب اور یمن کے مسئلے کا حل نکالا جائے ۔

متعلقہ عنوان :