آپریشن ضرب عضب سے مطلوبہ نتائج حاصل ہورہے ہیں ، لیفٹنٹ جنرل زبیر محمود حیات

جمعہ 10 اپریل 2015 05:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پلان ڈویژن لیفٹنٹ جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے مطلوبہ نتائج حاصل ہورہے ہیں ،اپریشن کے دوران اہم دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ،دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر اہم معاملات پر بحث کی گئی اجلاس میں ضرب عضب کید وران ہونے والی کامیابیوں پر اطمینا ن کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :