الیکشن کمیشن نے وجیہہ الزمان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی

جمعہ 10 اپریل 2015 05:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی وجیہہ الزمان کو نااہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

وجیہہ الزمان کی نااہلی کے لئے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی وجیہہ الزمان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر بطور تائید کنندہ دستخط کئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے وجیہہ الزمان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی ہے۔