فلپائن‘ سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں‘ دو فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک‘ 25 سے زائد زخمی

جمعہ 10 اپریل 2015 05:14

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء) فلپائن میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں دو فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائنی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا کہ باعیوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں صوبہ سیولیو میں ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران فریقین کے درمیان شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی اور 6 باغی ہلاک جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک فریقین کے درمیان لڑائی جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :