صدارتی مہم،ہیلری کلنٹن فیملی فاؤنڈیشن بورڈ سے الگ ہوگئیں

منگل 14 اپریل 2015 04:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)اتوار کو اپنی نئی صدارتی مہم شروع کرنے سے تازہ بہ تازہ ہیلری کلنٹن نے اپنے شوہر سابق صدر بل کلنٹن کی قیادت والی فیملی فاؤنڈیشن کے بورڈ کو چھوڑ دیا ہے ، انہوں نے مفادات کے خدشات کے تنازعہ کی وجہ سے یہ اقدام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ میں بورڈ میں کام کرنے سے لطف اندوز ہوئی ہوں اور اس نئی اور تمام احاطہ کرنیوالی کوشش کو خود کو وقف کرنے کے لئے فاؤنڈیشن کے ساتھ روز مرہ کام میں مصروف ہونے میں خوشی محسوس کی ہے ، میں نے آج بورڈ آف ڈائریکٹر سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کلنٹن فیملی فاؤنڈیشن ایک اہم بین الاقوامی خیراتی ادارہ ہے جس میں 2001ء میں اپنے قیام سے اب تک تقریبا دو بلین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔اعلیٰ امریکی سفارت کار کے 2013ء میں دفتر خارجہ کو چھوڑنے کے بعد سے اس نے ”نوسیلنگز“ جیسے کئی منصوبوں میں اس کے ساتھ کام کیا اور ترقی پذیر ممالک میں خواتین اور لڑکیوں پر توجہ مرکوز کی ۔

(جاری ہے)

تاہم متعدد ملکی حکومتوں سمیت عطیات دینے والوں کی قوت نے ان خدشات کو ابھارا کہ کلنٹن کے ناقدین امریکہ میں انتہائی طاقتور جوڑوں میں شمار کیے جانیوالے اس جوڑے پر اثر انداز ہو نے کی کوشش کے پیش نظر عطیات کو روکنے کی کوشش کریں گے ۔

اپنی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نامزد ہونے کے لئے کافی عرصے سے بیش از بیش خیال کی جانیوالی کلنٹن کی انتخابی دوڑ میں باضابطہ شمولیت نے ان کی فنڈ اکٹھا کرنے کی مشین کو کمزور کردیا اور اسے یہ اختیار دیا گیا کہ باراک اوبامہ کے مقابلے میں نامزدگی کی تلخ شکایت کے بعد ری پبلکن کے سات سال تک حملوں کا سامنا کریں۔

متعلقہ عنوان :