55ارب روپے سکینڈل کی تحقیقات،وزیراعظم نے دورکنی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی دھنیال عزیزاور نصراللہ خان پرمشتمل ہوگی، دوہفتوں میں وزیراعظم کورپورٹ دیگی

منگل 14 اپریل 2015 04:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے 55ارب روپے سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دورکنی کمیٹی قائم کردی ہے ،یہ کمیٹی ایم این اے دھنیال عزیزاوروزیراعظم کے قانونی مشیرمنسٹرنصراللہ خان پرمشتمل ہوگی اوریہ کمیٹی دوہفتوں میں وزیراعظم کورپورٹ دیگی ،کمیٹی ای سی سی کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کے ممبران جن میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،سیکرٹری خزانہ وقاراحمد،سیکرٹری خوارک وزراعت سیرت اصغر،وفاقی وزیرخوراک سکندربوسن اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ دیگراہم لوگوں کے خلاف تحقیقات کریگی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں ای سی سی نے فلورملزایسوسی ایشن کویوکرائن سے مضرصحت گندم درآمدکرنے کی اجازت دی تھی اورپھراسی درآمدکی گئی گندم کودوبارہ برآمدکیلئے اربوں روپے کی سبسڈی فلورملزمالکان کودینے کی منظوری دی تھی ،اس سکینڈل کے اہم کرداروں میں شامل وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بھی شامل ہیں اورصوبائی وزیرسندھ وپنجاب اورسیکرٹری خوراک وزراعت بھی شامل تفتیش کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے میڈیارپورٹس پرایکشن لیتے ہوئے یہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے ۔یوکرائن سے گندم درآمدکرنے اوراسی گندم کاآٹاپھردوبارہ برآمدکرنے پرسبسڈی فراہم کرنے پرقومی خزانے سے 55ارب روپے سے زائدکانقصان ہونے کاخدشہ پیداہواہے ،جس کی تحقیقات وزیراعظم نے اب شروع کردی ہیں ۔ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ وزیراعظم کے حکم کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواداحمدفوادنے کمیٹی کوبھیجے گئے خط میں ای سی سی کے سفارشات اورحکم کاذکرتک نہیں کیا

متعلقہ عنوان :