سندھ اسمبلی کی ایم پی اے ثانیہ ناز نے گینگ وار کے ملزم امین بلیدی سے شادی کا اعتراف کر لیا

منگل 14 اپریل 2015 04:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی کی ایم پی اے ثانیہ ناز نے گینگ وار کے ملزم امین بلیدی سے شادی کا اعتراف کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ایک بیان میں ثانیہ ناز نے پہلی بار میڈیا کے سامنے شادی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ثانیہ ناز نے کہا کہ میں امین بلیدی سے رشتہ ازواج میں چند ماہ قبل منسلک ہوئی اور ایم پی اے ہوں جب بھی چاہوں اپنے شوہر سے مل سکتی ہوں ۔ مزید کہا کہ نبیل گبول کو اب بیڈ ریسٹ کی ضرورت ہے ان کو سیاست چھوڑ دینی چاہئے اور فضول بیانات سے پرہیز کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :