اورکزئی ایجنسی ، گھرپرگولہ گرنے سے 2خواتین جاں بحق،2خواتین اوردوبچوں سمیت چارزخمی

منگل 14 اپریل 2015 04:12

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیخاں میں گھرپرگولہ گرنے سے 2خواتین جاں بحق،2خواتین اوردوبچوں سمیت چارزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیرکی شب اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیخاں میں نامعلوم سمت سے ایک گولہ مکان پرگرگیااورایک زورداردھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں گھرمیں موجوددوخواتین موقع پرجاں بحق جبکہ چارافرادزخمی ہوئے جن میں دوخواتین اوردوبچے شامل ہیں ۔واقع کے بعدامدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوہنگوہسپتال منتقل کردیاآخری اطلاعات آنے تک یہ معلوم نہ ہوسکاکہ گولہ کہاں سے گراہے