وزیراعظم کی 35قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کونئی گاڑیاں خریدنے کی اجاز ت

منگل 14 اپریل 2015 04:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بجٹ اورخزانہ کی سفارش پر35قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کونئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دیدی ہے ۔35گاڑیاں خریدنے پرقومی خزانے پردس کروڑسے زائداخراجات آئیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے بھیجی گئی ایک سمری میں کہاگیاتھاکہ قائمہ کمیٹیوں کے 35چیئرمینوں نے نئی گاڑیاں خریدنے کی خواہش ظاہرکی ہے جس کی متعلقہ کمیٹی نے بھی منظوری دیدی ہے اورچیئرمینوں نے کہاتھاکہ ہمیں اپنے پیشہ وارانہ کام سرانجام دینے کیلئے نئی گاڑیوں کی اشدضرورت ہے ۔

نئی گاڑیاں حاصل کرنے والوں میں وزیراعظم کے دامادکیپٹن صفدر،سفیان یوسف،شیخ روحیل اصغر،نویدقمر،اسدعمر،مصطفیٰ شاہ ،عبدالمجیدخان وغیرہ کے نام شامل ہیں

متعلقہ عنوان :