عمران فاروق کیس، پکڑے گئے ملزم کا نام معظم علی خان ہے، ذرائع

منگل 14 اپریل 2015 05:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں کراچی سے پکڑے گئے ملزم کا نام معظم علی خان ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معظم علی خان عمران فاروق کے قاتلوں کا سہولت کار ہے، جسے ایک دن قبل عزیز آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا،عزیز آبادمیں چھاپے کے دوران معظم علی خان اور اس کے بھائی محسن کوگرفتار کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بعد معظم علی کے فون پر کال کی گئی تھی،معظم علی خان کی کمپنی نے دونوں طالب علموں کو ویزا لگوا کر برطانیہ بھجوا یا تھا۔

متعلقہ عنوان :