ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی کی ذاتی استعمال کیلئے 2کروڑروپے مالیت کی پراڈوگاڑی خریدنے کی خواہش

منگل 14 اپریل 2015 04:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی نے اپنے ذاتی استعمال کیلئے 2کروڑروپے مالیت کی پراڈوگاڑی خریدنے کی خواہش ظاہرکردی ہے ،یہ خواہش انہوں نے قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق کوبھیجے گئے ایک خط کے ذریعے کی ہے ۔

(جاری ہے)

مرتضیٰ جاویدعباسی جنہوں نے اپنے اثاثوں میں اپنے آپ کوانتہائی غریب ظاہرکیاہے اورصرف دولاکھ پچیس ہزارانکم ٹیکس دیتے ہیں نے کہاہے کہ مجھے ذاتی استعمال کیلئے ایکس ایل آئی پیراڈولینڈکروزرفراہم کی جائے ،جس کی منظوری وزیراعظم سیکرٹریٹ نے دیدی ہے

متعلقہ عنوان :