اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال ، باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری

منگل 14 اپریل 2015 04:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)وزارت کیڈ نے اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کر دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کیڈ ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارت کیڈ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی چھٹی بجلی کو بچانے کے لئے بحال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :