آئی ایس نے آسٹریلوی ایئرپورٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

منگل 14 اپریل 2015 04:40

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)دولت اسلامیہ کے حامی ہیکر ز، جنہوں نے جہادی گروپ کی حمایت والے پیغامات شائع کیے ، کی طرف سے قبضہ کرنے کے بعد پیر کو ایک آسٹریلوی ایئرپورٹ کی ویب سائٹ آف لائن ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہیکروں نے ہوبرٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ تسمانیہ کی طرف سے استعمال کیے جانیوالی ویب کو نشانہ بنایا ہے اور کوئی براہ راست دھمکیاں نہیں دی گئی ہیں ۔

سائٹ پر رکھے گئے ایک پیغام میں ایک بیان شامل ہے جس میں آئی ایس آئی ایس کی حمایت کی گئی ہے ، یہ بات تسمانیہ کی پولیس نے ایک بیان میں بتائی ہے ۔پولیس نے یہ بات عام طور پر آئی ایس کے نام سے جانے والے انتہا پسند گروپ کے لئے ایک اور اصطلاح استعمال کرتے ہوئے بتائی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ 2014ء کے اواخر کے بعد سے دنیا بھر کی ویب سائٹوں پر اس جیسے پیغامات دکھائی دینے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ ہیکنگ کی ذمہ داری قبول کرنیوالا گروپ بظاہر غیر امتیازی ٹارگٹ آرگنائزیشن معلوم ہوتا ہے جو کہ ہوبرٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف سے استعمال کئے جانیوالے ویب ہوسٹ کو استعمال کرتا ہے۔حکام کو بتایا گیا ہے کہ یہ ویب سائٹ اتوار کی صبح کو ڈی فیسٹ کردی گئی ہے اور سائٹ پیر سے ڈاؤن ہے ۔انہوں نے کہاکہ تسمانیہ کی پولیس ایئرپورٹ کے احاطے میں سرگرمی کو مانیٹر کررہی ہے اور عام سائٹ ٹارگیٹڈ سرگرمیوں کی کوئی تجویز سامنے نہیں آئی ہے ۔

ایئرپورٹ کے آپریٹرز کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سروس پروائیڈرز کے ساتھ ویب سائٹ سکیورٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔آسٹریلیا عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف امریکہ کی قیادت میں اتحاد میں ملوث ہے اور وہ انتہا پسند شہریوں کے بارے میں مسلسل تشویش کا اظہار کررہا ہے ۔تقریباً90کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ شام اور عراق میں دولت اسلامیہ گروپ کے ساتھ لڑ رہے ہیں ۔ملک کی تقریباً تمام بڑی فضائی کمپنیاں قنطاس ، ورجنیا ، آسٹریلیا اور جیٹ سٹار سمیت ریاستی دارالحکومت ہوبرٹ کے لئے پروازیں چلاتی ہیں ۔اس نے شیڈول اوورسیز فلائٹس کی مزید پیش نہ کرنے کے باوجود بین الاقوامی ایئرپورٹ کا نام برقرار رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :