سراج الحق کی جہانگیرترین سے ملاقات،جماعت اسلامی کے امیدوارکی حمایت کی اپیل،آپ کی تجاویزپرعمران خان سے حتمی مشاورت کریں گے ،جہانگیرترین کاجواب

منگل 14 اپریل 2015 04:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اپریل۔2015ء)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین سے ملاقات کی ،جس میں انہوں نے کراچی کے حلقہ این اے 246میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوارکی حمایت کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کئی عرصہ سے اس حلقے میں حصہ لیتی آرہی ہے اس لئے تحریک انصاف کوہمارے امیدوارکی حمایت کرنی چاہئے ،جس پرجہانگیرترین نے کہاکہ آپ کی تجاویزکے بارے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے حتمی مشاورت کی جائے گی ۔اس موقع پرجماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ بھی موجودتھے