امریکا، جبوتی امریکی طیاروں اور ڈرونز کی پرواز کے لیے خطرناک قرار
ہفتہ 2 مئی 2015 08:14
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جبوتی کے امریکی فوجی اڈے پر طیارے اکثر خطرے سے دوچار رہتے ہیں، کیونکہ اْنھیں ’مخاصمانہ یا سہل پسندی کے شکار ایئرکنٹرولرز سے سابقہ پڑتا ہے‘، جو کیمپ کے رن ویز کی نظرداری پر مامور ہوتے ہیں۔ فوجی دستاویزات اور ہوابازی کے وفاقی ماہرین کے حوالے سے، ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جبوتی کے ’کیمپ لمونیئر‘ پر کنٹرولرز فضائی آمد و رفت سے بے خبر رہتے ہیں، کیونکہ وہ وڈیو گیمز کھیلنے، فون کالز کرنے، سونے یا ’خط‘ نامی نشے آور دوا چبانے میں مصروف رہتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کنٹرولرز نے امریکی مشیروں کی جانب سے اْن کی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوششوں کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں۔(جاری ہے)
ایک کیس ایسا بھی سامنے آیا جب ایک کنٹرولر لوہے کا پائپ لے کر امریکی بحریہ کے ایک اہل کار کے پیچھے دوڑا؛ اور دھمکی دی کہ اگر کبھی کسی کو فوجی اڈے سے باہر جاتے دیکھا گیا تو ’امریکیوں کی زبان کاٹ دی جائے گی‘۔
’واشنگٹن پوسٹ‘ نے کہا ہے کہ اس صورت حال کے نتیجے میں، فضا اور رن ویز سے پریشانی کی متعدد کالز موصول ہوتی رہی ہیں، جن میں 2013 کا ایک واقع شامل ہے، جس میں وہ نجی طیارہ جس میں جبوتی کے صدر اسماعیل عمر گولیسوار تھے، فضا میں ’کینیا ایئرویز جیٹ‘ سے ٹکراتے ٹکراتے بچا۔واشنگٹن میں جبوتی کے سفارت خانے سے تعلق رکھنے والے ایک اہل کار نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْنھیں پختہ یقین ہے کہ ہوائی اڈا محفوظ ہے اور یہ کہ اگر اس بات میں وزن ہوتا کہ کنٹرولرز اونگتے رہتے ہیں یا ’خط‘ چبا کر نشے میں دھت ہوجاتے ہیں، تو پھر آئے روز حادثات ہوتے رہتے۔کیمپ لمونیئر افریقہ میں واقع ایک ہی مستقل امریکی فوجی اڈا ہے، جسے مشرق وسطیٰ اور مشرتی افریقہ میں انسداد دہشت گردی میں حصہ لینے والے مختلف النوع امریکی لڑاکا جہاز، جاسوس طیارے، ہیلی کاپٹر اور ڈرونز استعمال کرتے ہیں۔دیگر کلیدی امریکی اڈوں کے برعکس، کیمپ لمیونیئر پر کام کرنے والے امریکی فوجی مقامی، سولین ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات پر انحصار کرتے ہیں۔ فوجی کیمپ جبوتی کا یہ واحد بین الاقوامی ہوائی اڈا اور فرانسیسی فوجی ایئر پورٹ مشترکہ طور پر استعمال کرتا ہے۔سنہ 2012میں ایک امریکی جاسوس طیارہ کیمپ لیمونیئر سے چند ہی کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں عملے سے چاروں اہل کار ہلاک ہوگئے تھے۔ ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے کہا ہے کہ فلائیٹ کنٹرولرز نے طیارے کی جانب سے نیچے اترنے کی درخواست رد کرتے ہوئے اْسے ہوائی اڈے کے اوپر چکر لگانے کے لیے کہا تھا۔ امریکی فضائیہ کی طرف سے کی گئی تفتیش میں حادثے کی ذمہ داری سے کنٹرولرز کو بری الذمہ قرار دیا گیا تھا۔اس کیمپ پر ہونے والے حادثوں میں اب تک چھ امریکی ڈرونز گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ امریکی ایوئیشن کے ایک سابق اہل کار کا کہنا ہے کہ جبوتی کے ایئر کنٹرولرز ڈرونز سے ’نفرت‘ کرتے ہیں، کیونکہ وہ مسلمانوں کو ہلاک کرنے کے اس ہتھیار کو ناقابل بھروسہ خیال کرتے ہیں۔امریکی فوج ہمسایہ ملک، صومالیہ میں الشباب کے شدت پسند گروہ کے ارکان کو ہدف بنانے کے لیے، ڈرون حملے کرتی ہےہفتہ 2 مئی 2015 کی مزید خبریں
-
کرکٹ میں نئی بغاوت کی تیاری، آئی سی سی حرکت میں آگئی ، ہندوستانی ارب پتی تاجر اورایسل گروپ کے سربراہ سبھاش چندرا کی زیر نگرانی کرکٹ میں بغاوت اور آئی سی سی کے مساوی ایک نیا کرکٹ ڈھانچہ تعارف کرنے ... مزید
-
کھلنا ٹیسٹ: چوتھا دن، بنگلہ دیش کی 273 رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ پارٹنر شپ، گرین شرٹس کے ہاتھوں سے میچ نکل کر ڈرا کی جانب گامزن ،گرین شرٹس 688رنز بنا کر آؤٹ ، سرفرا ز احمد 82، اسد شفیق 83،یاسر شاہ نے 13 ، ... مزید
-
چھ سال بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال،زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری
-
گھٹنوں کی تکلیف ،صدر ممنون حسین اور وزیر مملکت امین الحسنات نے نماز جمعہ کرسیوں پر ادا کی
-
بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں اب تک 87 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے، پرویز خٹک ،متاثرین کی خبر گیری اور امددی رقوم کی تقسیم کیلئے پشاور کا دورہ کرنے پرو زیراعظم کا شکریہ
-
پنجا ب سے دہشت گردی کے عفر یت کو جڑ سے اکھاڑ کے دم لیں گے،کر نل (ر) شجا ع خا نزادہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کر یک ڈاؤ ن میں کا لعدم تنظیموں کے 40ٹاپ اور مڈل لیڈر جبکہ 810 افراد کو گر فتار کیا گیا ،صوبائی ... مزید
-
وزیراعظم نے مختلف محکموں کے افسران کی 22ویں گریڈ میں ترقیوں کی منظوری دیدی
-
پاکستان کا خدا ہی حافظ ‘ بدقسمتی سے میری بات درست ثابت ہورہی ہے، پرویز مشرف، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،تیسری قوت کی ضرورت ہے، حیدر آبادمیں کارکنوں سے ویڈیو لنک پر خطاب
-
سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی عہدے سے مستعفی
-
لاہور، پنجاب میں دہشتگردوں کے800 ’سہولت کار‘گرفتار،گرفتار افراد میں سے اکثریت کا تعلق لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد سے ہے،تیرہ سو افراد کی نشاندہی ، گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل حراست میں لیے گئے ... مزید
-
گلگت بلتستان ،دیامر میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی ،وادی داریل میں مقامی جرگے نے قانون ساز اسمبلی کے آٹھ جون کے انتخابات میں خواتین کی ووٹ ڈالنے پر پابندی لگادی
-
بلوچستان کو خسارے کا صوبہ سمجھا جاتا ہے حقیقت برعکس ہے، عبدالمالک بلوچ ،بلوچستان کا قومی خزانے میں بڑا حصہ ہے صرف گڈانی شپ بریکنگ سے سالانہ 14ارب خزانے میں جاتے ہیں، یہاں کی گیس سے صنعتی ترقی ہوئی ... مزید
-
زرعی قرضوں کا اجرا، بلوچستان، آزاد کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان سے امتیازی سلوک برتنے کا انکشاف، وفاقی اکائیوں میں پنجاب، سندھ اورخیبر پختونخوا بڑے مستفید ہونے والوں کے طور پر سامنے آئے ہیں، 5سال ... مزید
-
تحریک انصاف کا این اے 108سے مشکوک ڈگری کے حامل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ، طارق تارڑ پی پی کے ٹکٹ پر 2008ء میں رکن قومی منتخب ہوئے، ڈگری کو عدالت میں چیلنج کیا گیا، فیصلہ ابھی تک نہیں آیا ،طارق تارڑ کو ٹکٹ دلوانے ... مزید
-
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و گرم رہے گا،آج شام مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہو اں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
شادی سے انکار کیوں کیا ؟ نوجوان نے طیش میں آکر محبوبہ کو گولی مار نے کے بعد خود کوبھی گولی ماردی
-
پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں میں وفاقی پولیس کے تھانوں میں منگوائے گئے ”تابوت“ تا حال موجود ، آبپارہ تھانہ کی حوالات کے پاس رکھے گئے سینکڑوں تابوت پابند سلاسل ،ملزمان کیلئے خوف کی علامت بن گئے
-
سعودی سرحد پر حوثی باغیوں کا پہلا حملہ، تین سعودی فوجی ہلاک،یمن میں ایندھن کی شدید قلت، امدادی سرگرمیاں متاثر
-
سعود الفیصل کی سبکدوشی مشکل فیصلہ تھا،شاہ سلمان ، بار بار اصرار کے بعد انھیں ان کی ذمے داریوں سے سبکدوش کیا ہے، 'شہزادہ سعود ان کے قریب رہیں گے، سابق وزیرخارجہ کو بھیجی گئی کیبل کے حوالے سے انکشاف ... مزید
-
افغان حکومت اور طالبان کے وفود قطر میں ملاقات کریں گے،بات چیت کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا جس میں افغان حکومت کے علاوہ پاکستان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے،طالبان عہدیدار
-
امریکا، بالٹی مور، امدادی کام میں مسلم رضاکار شریک،ڈاوٴن ٹاون مسجد کے امام حسن کی اپیل پر ڈاکٹر محسن انصاری کی قیادت میں ’اکنا ریلیف‘ کے رضاکار، دو ٹرکوں کے ہمراہ، بالٹی مور پہنچے، بالٹی مور میں ... مزید
-
امریکا، جبوتی امریکی طیاروں اور ڈرونز کی پرواز کے لیے خطرناک قرار
-
ناسا کا خلائی جہاز”میسنجر“ 11 سال بعد عطارد کی سطح سے ٹکراکرتباہ، خلائی جہاز سال 2011 سے عطارد کے مدار میں چکر کاٹ رہا تھا
-
یمن میں شہری خدمات تباہی کے دہانے پرہیں،بان کی مون،گذشتہ ایک ماہ کے دوران بارہ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
-
برطانیہ ،عام انتخابات کی تیاریاں جاری ، کیمرون نے آخری ٹی وی مباحثہ جیت لیا
-
امریکہ، لبرل سینیٹر برنی سینڈرز کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان،سابق خاتونِ اول کے بعد دوسرے ڈیموکریٹ رہنما جنہوں نے 2016ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا
-
نیپال زلزلے میں ایک ہزار یورپی باشندے تاحال لا پتہ ہیں، یورپی یونین،ہلاک ہونیوالے سیاحوں میں سے بھی زیادہ تر کا تعلق یورپی ممالک سے ہے، سفیر یورپی یونین
-
فوج سے متعلق الطاف حسین کا بیان بیہودہ ا ورغیر ضروری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر،فوجی قیادت سے متعلق اس طرح کے بیانات برداشت نہیں کیے جائیں گے،قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، ... مزید
-
وزیرستان میں جارحیت اور دہشت گردی ختم کر دی ،نواز شریف، پاک فوج کی لازوال قربانیوں سے علاقے میں امن قائم ہوا ،اب کسی دہشت گرد کو شمالی وزیرستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ہمارے خوابوں ... مزید
-
الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے پر پیمرا نے 14 ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری، ہدایات پر عمل درآمد نہ ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی ،نوٹس ،ٹی وی چینلز کو پیمرا کے ذریعے الطاف کی مسلسل تقریر براہ راست ... مزید
-
الطاف حسین نے مہاجروں کے سر شرم سے جھکا دئیے، جو زبان استعمال کی وہ کسی پاکستانی کی نہیں ہوسکتی، خواجہ آصف ، الطاف حسین قومی سے معافی مانگیں، شہباز شریف ،برطانوی شہری کی تقریر پر وزیراعظم کی خاموشی ... مزید
-
امت مسلمہ کی سب بڑ ی ناکامی اسلامی تعلیمات سے دوری ہے،،امام کعبہ، امت مسلمہ اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے،ہم سب مسلمان ہیں،اللہ ،نبی اور کتاب ایک ہے،اختلافات پر افسوس ہے،،ہم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی ... مزید
-
”بھارت پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان پر سیخ پا“، کشمیر اٹوٹ انگ ہے،آزاد کشمیر بھی پاکستان سے واپس لیں گے،بھارتی وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کی ہرزہ سرائی
-
کراچی ٹارگٹ کلنگ ، ڈی ایس پی محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ،جاں بحق ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل نذیر اور کانسٹیبل فاروق شامل ،ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی سے اسلحہ لیکر فرار ،مقدمہ درج ملزموں کی تلاش ... مزید
-
زہرہ شاہد قتل میں ملوث مبینہ ملزم کا منصوبہ بندی کا اعتراف، راشد عرف ماسٹر ویڈیو بیان سامنے آگیا
-
خیبرپختونخوا حکومت نے اسامہ کمپاؤنڈ کے مستقبل کا فیصلہ کرلیا،چلڈرن پارک،پلے گراؤنڈ یا کالج بنایا جائیگا، علاقے کے عوام کریں گے
-
کھاتے داروں کے تحفظ کی ذمہ داری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا،اسٹیٹ بینک ،کے اے ایس بی بینک میں 1.5لاکھ کھاتے داروں کے 57ارب روپے داوٴ پر لگے ہیں، اسے کسی کمزور سرمایہ کار کے حوالے نہیں کریں گے ،چینی ... مزید
-
اسلام آباد میں نظام صلوةکا کیلنڈر تیار ، نمازوں کے لحاظ سے پورا سال دو حصوں میں تقسیم، پہلا حصہ 15 اپریل سے 14 اکتوبر تک ہو گا
-
وزارتِ داخلہ کا صولت مرزا کی پھانسی موخررکھنے کا فیصلہ،وزارت داخلہ سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی
-
مسلم لیگ ن کا مشرف کا نعرہ ” پاکستان پہلے “، کو اپنا لوگو بنانے کا فیصلہ
-
شکرگڑھ ،بھارتی فوج نے پاکستانی شہری کو اغواء کرکے شہید کردیا
-
عمران خان ،وزیراعظم اور فوج کو لڑانے میں کامیاب نہیں ہوں گے،پرویز رشید ، وزیراعظم عو ا می کردار اور قومی مفادات سے بخوبی آگاہ ، عمران ناآشنا ہیں، پی ٹی آئی سربراہ اپنی کرتوتوں سے باز نہ آئے تو مجبوراً ... مزید
-
ڈی ایس پی سمیت تین اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے، آئی جی سندھ پولیس ، سرچ آپریشن میں کچھ شواہد ملے ہیں جن پر کام کر رہے ہیں ،جلد ملزمان گرفتار ہو نگے، صو لت مرزا کے حوا لے سے جے آئی ٹی رپورٹ ... مزید
-
خان صاحب سن لیں! ا ب منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے دھرنے کی ساز ش کی تو 18کروڑ عوام نا کام بناد یں گے ،شہباز شریف ،عمران خان نے دانش سکولز کو سکینڈ ل قرار دے کر محنت کشوں او رغریبو ں کی توہین کی ہے ،انہیں ... مزید
-
امام کعبہ شیخ خالد الغامدی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس سعودی عرب روانہ ،قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے رخصت کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.