نیپال زلزلے میں ایک ہزار یورپی باشندے تاحال لا پتہ ہیں، یورپی یونین،ہلاک ہونیوالے سیاحوں میں سے بھی زیادہ تر کا تعلق یورپی ممالک سے ہے، سفیر یورپی یونین

ہفتہ 2 مئی 2015 08:18

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) نیپال کے تباہ کن زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے وہیں اب بھی ہزاروں افراد لاپتہ جس میں یورپی ممالک کے سے تعلق رکھنے والے 1000 افرد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیپال میں یورپی یونین کے سفیر رینسجے ترینک کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاپتہ ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر سیاح ہیں اور وہ لانگ ٹنگ اور لوکلا کے علاقوں سے لاپتہ ہوئے, یہ وہ علاقے ہیں جو شمالی کھٹمنڈو میں ماونٹ ایورسٹ کے ساتھ واقع ہیں اور زلزلے کے بعد برفانی اور مٹی کے تودوں کی زد میں آ ئے تھے۔

یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے سیاحوں میں سے بھی زیادہ تر کا تعلق یورپی ممالک سے ہے جب کہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے لیکن خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :