برطانیہ ،عام انتخابات کی تیاریاں جاری ، کیمرون نے آخری ٹی وی مباحثہ جیت لیا

ہفتہ 2 مئی 2015 08:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) برطانیہ میں عام انتخابات کو پانچ دن باقی رہ گئے۔ سروے پولز کے مطابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے انتخابی مہم کا آخری ٹی وی مباحثہ جیت لیا۔انتخابات سے پہلے ہونے والے ٹی وی مباحثے میں برطانیہ کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کے سروے پولز کے مطابق ٹی وی مباحثہ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور موجود وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے جیت لیا۔

سروے میں چوالیس فیصد ناظرین کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے بحث کے دوران پوچھے گئے سوالات کے بہترین جوابات دئیے۔ لیبر پارٹی کے رہنما ایڈ ملی بینڈ اڑتیس جبکہ نک کلیگ کو انیس فیصد ناظرین نے بہتر کہا۔ برطانیہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے چھ سو پچاس میں سے تین سو چھبیس نشستیں درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :