ناسا کا خلائی جہاز”میسنجر“ 11 سال بعد عطارد کی سطح سے ٹکراکرتباہ، خلائی جہاز سال 2011 سے عطارد کے مدار میں چکر کاٹ رہا تھا

ہفتہ 2 مئی 2015 08:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) ناسا کا میسنجر نامی خلائی جہاز11 سال بعد کامیاب مشن کے بعد عطارد کی سطح سے ٹکراکرتباہ ہو گیا۔ میسنجرنامی خلائی جہاز11 سال قبل خلا میں چھوڑا گیا تھا،فیول ختم ہونے کے باعث یہ جہاز8750 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نظام شمسی کے سب سے پہلے سیارے عطارد کی سطح سے ٹکراگیا،یہ خلائی جہاز سال 2011 سے عطارد کے مدارمیں چکر کاٹ رہا تھا تاہم میسنجرنے تباہ ہونے سے کچھ دیرقبل عطارد کی سطح کی تصویر بھی بھیجی ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن کے سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ ناسا کے افسرجان گرنس فیلڈ کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس عطارد کے بارے میں حقیقی معلومات موجود ہیں ،جس سے ہمیں عطارد کے مسحور کن ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں،انکا کہنا تھا کہ جب اس خلائی جہاز کا کام ختم ہوجائے گا تب ہم میسنجر کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔