آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و گرم رہے گا،آج شام مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہو اں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 2 مئی 2015 08:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم آج (شام/رات ) رگودھا، راولپنڈی،گورانوالہ، کوہاٹ ڈویڑن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہو اں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، گوجرانوالہ ڈویڑن اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چترال، پاراچنار، دروش، ہنزہ میں 05 ملی میٹر ریکارڈکی گئی جبکہ پشاور، میرخانی، کالام 04، کوہاٹ 03،گجرات اور پٹن میں 02ملی مٹیر بارش ہوئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سندھ کے بیشتر علاقے، لسبیلا اور تربت شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلا اور تربت میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا جبکہ دادو 45، مٹھی، بدین، چھور44، شہید بینظیرآباد، ٹھٹھہ، کراچی اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :