کھلنا ٹیسٹ: چوتھا دن، بنگلہ دیش کی 273 رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ پارٹنر شپ، گرین شرٹس کے ہاتھوں سے میچ نکل کر ڈرا کی جانب گامزن ،گرین شرٹس 688رنز بنا کر آؤٹ ، سرفرا ز احمد 82، اسد شفیق 83،یاسر شاہ نے 13 ، ذوالفقار بابر نے 11 رنز کی اننگز کھیلیں، وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوئے، اسپنر تیج الاسلام نے 163 رنز دے کر 6 وکٹیں لے اڑے ،296 رنز کی برتری ختم کرنے کیلئے بنگال ٹائیگرز کا زبردست جوابی وار ، پاکستانی باؤلرز چوتھے روز وکٹ لینے کو ترس گئے ، اوپنر تمیم اقبال ایک138 اور امر القیس132 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں

ہفتہ 2 مئی 2015 07:59

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء)کھلنا ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے628 رنز بنائے اور میزبان بنگلہ دیش کے خلاف296 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ لیکن بنگال ٹائیگرز نے پہلی وکٹ کی ناقابل شکست273 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ کے ذریعے پاکستان کو منہ توڑ جواب دے دیا۔شیخ ابو نصراسٹیڈیم کھلنا میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگ537رنز پانچ کھلاڑی آوٴٹ سے شروع کی تو اسد شفیق اور وکٹ کیپر سرفراز احمد51,51 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں126 کا اضافہ کیا۔ سرفراز احمد 82 رنز بنا کر محمد شاہد کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ بن گئے۔اسد شفیق 83 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی پوری ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل628 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے اسپنر تیج الاسلام نے 163 رنز دے کر چھ وکٹیں لیں۔ شواگٹا ہوم نے دو، محمد شاہد اور شاکب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

بنگال ٹائیگرز296 رنز کے خسارے کو خاطر میں نہیں لائے۔273 رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ پارٹنر شپ کے ذریعے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا۔ اوپنر تمیم اقبال ایک138 اور امر القیس132 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ سابقہ ریکارڈ یونس خان اور اسد شفیق نے259نز کی شراکت سے قائم کیا تھا۔ پاکستان کی برتری صرف23 رنز رہ گئی ہے۔ میزبان ٹیم کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :