شادی سے انکار کیوں کیا ؟ نوجوان نے طیش میں آکر محبوبہ کو گولی مار نے کے بعد خود کوبھی گولی ماردی

ہفتہ 2 مئی 2015 08:09

اسلام آباد،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) شادی سے انکار کیوں کیا ؟ نوجوان نے طیش میں آکر محبوبہ کو گولی مارتے ہوئے اپنی کن پٹی پر پستول رکھ کر فائر کردیا ، دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوادیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ سہالہ کی حدود میں میں رہائشی ندیم احمد جو کہ مغل پورہ لاہور کا رہائشی تھا وہ اپنی پڑوسن لڑکی جس کا تعلق شانگلہ کے پی کے سے تھا ان سے پیار کے بندھن میں بندھ گیا ۔

چند ماہ سے چلنے والے آفیئر کے بعد لڑکے نے شادی کی خواہش کا اظہارکیا تو لڑکی نے کا کہ وہ رشتہ مانگنے نہ آئیں کیونکہ ان کے گھر والے کسی صورت رشتہ نہیں دینگے لڑکے کی منت سماجت جب لڑکی جانب سے ٹھکرا دی گئی تو ندیم احمد نے لڑکی کو گولی مار دی جو کہ موقع پر جاں بحق ہوگیا پھر اپنی کن پٹی پر پستول رکھ کر فائر کرکے خود کشی کرلی ۔ پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی ہیں ۔