پنجا ب سے دہشت گردی کے عفر یت کو جڑ سے اکھاڑ کے دم لیں گے،کر نل (ر) شجا ع خا نزادہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کر یک ڈاؤ ن میں کا لعدم تنظیموں کے 40ٹاپ اور مڈل لیڈر جبکہ 810 افراد کو گر فتار کیا گیا ،صوبائی وزیر داخلہ کی میڈ یا کو بر یفنگ

ہفتہ 2 مئی 2015 08:01

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء)صو با ئی وزیر دا خلہ کر نل (ر) شجا ع خا نزادہ نے کہا کہ ہے کہ پنجا ب سے دہشت گردی کے عفر یت کو جڑ سے اکھاڑ کے دم لیں گے صو با ئی اسمبلی سے سات نئے قوانین کی منظور ی کے بعدپنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآ مد کے نتیجہ میں کا لعدم تنظیموں سپاہ محمد ،حزب التحر یر اور لشکر جھنگو ی تحر یک طا لبا ن پا کستان ، اہل سنت وا لجما عت کے خلاف کر یک ڈاؤن کے دوران 40ٹاپ اور مڈل لیڈر جبکہ 810 افراد کو گر فتار کیا گیاراولپنڈ ی میں کمشنر راولپنڈ ی کیپٹن (ر) زاہد سعید اور آ ر پی او راولپنڈ ی ڈویژن وصال فخر سلطان راجہ کے ہمراہ میڈ یا کو بر یفننگ دیتے ہو ئے انھو ں نے کہا کہ13804مدارس این جی اوز اور تعلیمی اداروں کی رجسٹر یشن کی گئی اب ہمارے پا س ان اداروں کے استاتذہ طلبا اور دیگر کا مکمل ریکارڈ مو جو د ہے فورتھ شیڈول میں شامل 3500افراد کی ما نیٹرنگ مشکل کا م تھا جسے یقینی بنا نے کے لئے پلا سٹک کے کڑے والا ما نیٹر نگ چپ رنگ انھیں پہنایا جا ئے گا جو ان کی نقل وحر کت کو ما نیٹر کر سکے گا اگر وہ اس کڑے کو اتار یں گے تو فوری طور پر ہمیں پتہ چل جا ئے گا انھو ں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت پنجاب کو دیگر صوبوں سے ملا نے والے دا خلی راستوں پر 1ہزار فنگر انڈ کس مشینیں نصب کی جا ئیں گی جہا ں نادرا کی مدد سے ڈیٹا سکر یننگ مانیٹرپر ریکارڈکیا جا ئے گا صو با ئی وزیر دا خلہ نے کہا کہ پنجاب میں دو لاکھ افغانی مو جو د ہیں جن میں سے دس ہزار افغا نیوں کی رجسٹر یشن کی جا چکی ہے بیشتر افغا نیوں کے نادرا شنا ختی کارڈ جعلی ہیں جنھیں بلا ک کر کے گر فتار کیا جا رہا ہے جلد انھیں ملک بدر کر نے کے لئے وفاقی حکو مت سے در خو است کر یں گے ایک سوال پر انھو ں نے کہا کہ پو لیس کی کا ر دگی بہتر بنا نے کے لئے انھیں گاڑیوں بلٹ پروف جیکٹس اور سپیشل برانچ کا معیار بڑھا نے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں انھو ں نے کہا کہ سپیشل برانچ کی تنظیم نو کے لئے این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتی 500جوانوں کاپہلا دستہ جلد پا سسنگ آ ؤٹ ہو گا جسے انٹیلی جنس اور فوج کی تر بیت حا صل ہو گی مجمو عی طور پر سپیشل برانچ کے لئے 1500افراد پر مشتمل فورس ہو گی صو با ئی وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشن ایکشن پلا ن کے بعد پہلی مر تبہ فوج پو لیس اور انٹیلی جنس ادارے با ہمی اشتراک سے دہشت گر دی گردی کے خلاف سرگرم ہیں جس کے مثبت نتائج نکلے ہیں فوج کے تعا ون سے دہشت گردی کے خلاف کام کر نے والے کا ؤ نٹر ٹر یرازم ڈیپارٹمنٹ (CTD)میں بہتر ین اور با صلا حیت لو گوں کو منتخب کیا گیا ہے جو ستمبر میں پاس آ ؤٹ ہو گا وزیراعلی پنجا ب میاں شہباز شر یف نے دہشت گردی کو رو کنے کے لئے سکینر منگوا نے کی منظوری دے دی ہے جبکہ نیسپاک کنسلٹنٹ کر ے گی سکینر ابتدائی طور پر لا ہور میں نصب ہو نگے جبکہ بعد ازاں راولپنڈ ی فیصل آ باد ملتان اور دیگر شہروں میں نصب کئے جا ئیں گے انھو ں نے کہا کہ پنجاب میں تمام افسران پروفیشنل ہیں جن کا دیگر صو بوں نے بھی اعتراف کیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم فوج کے بھی شکر گزار ہیں کہ جتنی انڈر سٹینڈ نگ اب ہے پہلے شا ید کبھی نہیں تھی پا ک فوج ر ینجرز اور پو لیس کے ما بین بہتر ین کو ارڈینیشن مو جو دہے صو با ئی وزیر دا خلہ کر نل (ر) شجا ع خا نزادہ نے کہا کہ ان قدامات کے نتیجہ میں پنجاب بھر میں بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور عصمت دری کے واقعات میں کمی آ ئی ہے ایک سوال کے جو اب میں شجا ع خا نزادہ نے کہا کہ فورتھ شیڈول اور دہشت گر دی میں ملوث لو گو ں کو بیرون ملک سے لا نے کے لئے اقداما ت کئے جا رہے ہیں پا کستا نی عوام بھارتی خفیہ ایجنسی را سمیت کسی سے نہیں ڈرتے قو م اب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے مختلف سر چ آ پر یشنز کے دوران پنجاب میں14858 کیس ر جسٹرڈ کئے گئے جبکہ 15688 لو گو ں کو جنوری سے اب تک گر فتار کیا گیا 11961چالان عدا لتوں کو بھجو ائے گئے جن میں سے1525کو سزاہو ئی جبکہ10436کیسوں کا فیصلہ ہو نا ہے