سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی عہدے سے مستعفی

ہفتہ 2 مئی 2015 08:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء)سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جان محمد جمالی نے چند روز قبل اپنا استعفیٰ پارٹی کے صوبائی صدر ثناء اللہ زہری کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جان محمد جمالی اور پارٹی کے درمیان سینیٹ انتخابات کے موقع پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور جان محمد جمالی نے اپنی بیٹی کو سینیٹ کے انتخابات کیلئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوایا تھا ۔