وزیراعظم نے مختلف محکموں کے افسران کی 22ویں گریڈ میں ترقیوں کی منظوری دیدی

ہفتہ 2 مئی 2015 08:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے مختلف محکموں کے افسران کی 22ویں گریڈ میں ترقیوں کی منظوری دے دی۔ترقی پانے والوں میں اطلاعات،کسٹمز،ریلوے،پوسٹل،ملٹری لینڈ اور کنٹونمنٹ بورڈ کے سینئر افسران شامل ہیں،جنہیں ایس آر او نمبر88کے ذریعہ ترقیاں دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ترقیاں میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی گئی ہیں،ترقیاں دئیے جانے سے مختلف محکموں کے افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اطمینان کا سانس لیا،چالیس سالوں میں پہلی بار سول سرونٹ کے سینئر افسران کی ترقیاں ان کی سنیارٹی کی بنیادوں پر ہوئی ہیں،یہ ترقیاں ایس آر او88کے نفاد کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :