پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں میں وفاقی پولیس کے تھانوں میں منگوائے گئے ”تابوت“ تا حال موجود ، آبپارہ تھانہ کی حوالات کے پاس رکھے گئے سینکڑوں تابوت پابند سلاسل ،ملزمان کیلئے خوف کی علامت بن گئے

ہفتہ 2 مئی 2015 08:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف اور پی اے ٹی کے دھرنوں کے موقع پر وفاقی پولیس کے تھانوں میں منگوائے گئے ،،تابوت،، تا حال موجود ، آبپارہ تھانہ کی حوالات کے پاس رکھے گئے سینکڑوں تابوت پابند سلاسل ملزمان کے لیے خوف کی علامت بن گئے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے موقع پر ناگہانی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی پولیس نے سینکڑوں تابوت منگوا کر متعد د تھانوں میں رکھ دیے تھے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انہیں استعمال میں لایا جا سکے ۔

تھانہ آبپارہ میں سیکنڑوں تابوتوں کی موجودگی اب ایک خوف کا روپ دھارنے لگی ہے ۔کسی بھی مقدمہ میں پابند سلاسل ہونے والے قیدیوں کی کھڑکی کے پاس سیکنڑوں تابوت ترتیب سے رکھ دیے گئے اور وفاقی پولیس کی اس لاشعوری نے ان قیدیوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے ۔خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ سیکڑوں تابوت اس لیے منگوائے گئے تھے کہ دھرنے میں کسی بھی حادثہ اور ایمرجنسی کے باعث پولیس اور وفاقی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔