پاکستان کا خدا ہی حافظ ‘ بدقسمتی سے میری بات درست ثابت ہورہی ہے، پرویز مشرف، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،تیسری قوت کی ضرورت ہے، حیدر آبادمیں کارکنوں سے ویڈیو لنک پر خطاب

ہفتہ 2 مئی 2015 08:03

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ استعفیٰ دیا تو کہا تھا کہ پاکستان کا خدا ہی حافظ ہے‘ بدقسمتی سے میری بات درست ثابت ہورہی ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، معیشت تباہ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

حیدر آبادمیں کارکنوں سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ جب میں نے استعفیٰ دیا تھا تو اس وقت کہا تھا کہ پاکستان کاخدا ہی حافظ ہے اور بدقسمتی سے اب میری بات درت ثابت ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں میں ملک میں ترقی نہیں ہوئی ملک میں اس وقت کوئی حکومت موجود نہیں ہے ملک میں تبدیلی کیلئے تیسری قوت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم خیال سیاسی گروپوں کو ساتھ لے کر بھرپور سیاسی قوت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ ہوچکی ملک اس وقت بری حالت میں ہے ملک کی تقدیر بدلنے کی خاطر اپنی الگ سیاسی جماعت بنائی ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت نے ایک بار بھی ترقی کیلئے کام نہیں کیا مجھے پتہ تھا کہ وطن واپس آنے پرمقدمات بنائے جائیں گے مجھے سیاسی سرگرمیوں سے روکا گیا اسی لیے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :