لیبیا میں یرغمال بنائے گئے 27ایتھوپین باشندوں کی رہائی میں بھرپور تعاون کیا ہے،مصری صدر

ہفتہ 9 مئی 2015 07:38

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ قاہرہ نے جنگ زدہ ملک لیبیا میں مغوی بنائے گئے27ایتھوپین باشندوں کی رہائی میں بھرپور تعاون کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر عبدالفتح السیسی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایتھوپین مغویوں کا بازیاب کروایا گروپ ایک طیارے کے ذریعے اپنے ملک روانہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصر نے اپنے ایتھوپین بھائیوں کے تحفظ ریسکیو اور انہیں محفوظ بنانے کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لایا ہے،تاہم انہوں نے مغویوں کی بازیابی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے