وزیراعظم کی ہدایت پروفاقی وزراء جاں بحق سفیروں اوران کی بیگمات کی میتیں لے جائیں گے ،ترجمان دفترخارجہ،ان ممالک میں پوری قوم اورپاکستانی حکومت کی جانب سے تعزیت کااظہارکریں گے ،وزیراعظم ان ممالک کے سربراہان کوفون بھی کریں گے

ہفتہ 9 مئی 2015 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف کی ہدایت پروفاقی وزراء خصوصی پروازکے ذریعے سانحہ نلترمیں جاں بحق سفیروں اوران کی بیگمات کی میتیں لے جائیں گے ،اوران ممالک میں پوری قوم اورپاکستانی حکومت کی جانب سے تعزیت کااظہارکریں گے ،وزیراعظم ان ممالک کے سربراہان کوفون بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نے غیرملکی سفیروں اوران کی بیگمات کی میتیں ان کے ممالک لے جانے کے لئے 3وفاقی وزراء کوذمہ داری دی ہے ۔

وفاقی وزیراحسن اقبال ملائیشیااورانڈونیشیاجائیں گے ۔عبدالقادربلوچ ناروے اورانجینئرخرم دستگیرفلپائن جائیں گے ۔وفاقی وزراء ان ممالک کے قریبی تعلقات کی بنیادپراحتراماًمیتوں کے ساتھ جائیں گے اورپاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سے ان ممالک سے تعزیت کریں گے جبکہ وزیراعظم زخمی اورجاں بحق سفیروں کے ممالک کے سربراہان کوفون بھی کریں گے

متعلقہ عنوان :